اداکارہ نرگس نے ایک اور اداکارہ سمیت 10 یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

نرگس کا ایف آئی اے میں مقدمہ
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ جاری کیا ، دوسرے مرحلے میں مزید 25 ہزار دیں گے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
مقدمے کی تفصیلات
ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، سائبر کرائمز نے مقدمہ دفعہ 20، 21 اور 511 کے تحت درج کیا۔ معروف اداکارہ نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔
نجی زندگی میں تنازعات
آج نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ڈیفنس لاہور میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، اداکارہ نے شوہر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔