صدر مملکت سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

ملاقاتوں کا آغاز
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اور بلوچستان کے پی پی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی
شرکاء کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ، پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی مدد جتک اور پنجاب سے ندیم افضل چن، ریاض شاہوانی اور مخدوم ارتضیٰ نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ۔
سیاسی مباحثہ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ۔