بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی
ابھیشیک شرما کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری راست کیو آر کوڈ کے ذریعے بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں، ترجمان نادرا
میچ کی تفصیلات
پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیا کیخلاف میچ میں 29 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ابھیشیک شرما کی شاندار اننگ کی بدولت پنجاب کی ٹیم نے 143 رنز کا مطلوبہ ہدف 9.3 اوورز میں حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی
بین الاقوامی کارکردگی
یاد رہے کہ ابھیشیک شرما 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
تیز ترین سنچری کا ریکارڈ
خیال رہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ استونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہیں جنہوں نے قبرص کیخلاف 27 گیندوں میں سنچری کی تھی۔








