تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

زمبابوے کی سنسنی خیز کامیابی

بلاویو(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زِمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلاؤیو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کا دلچسپ اختتام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

پاکستان کی بیٹنگ کا جائزہ

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے 21 اور قاسم اکرم نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔ آخر میں ارفات منہاس نے 22 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کیخلاف فرد جرم، پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی، کون کون لپیٹ میں آئے گا

زمبابوے کا جواب

زمبابوے کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 19 رنز بنائے۔

پاکستان کے بولرز کی کارکردگی

پاکستان کے بولرز میں عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم اور جہانداد خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...