تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا

پاکستان کا ہدف
بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دراندازی شروع کر رکھی تھی، تربیت یافتہ دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان بھیجا گیا جنہوں نے قتل و غارت گری شروع کر دی
پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی
پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 اور قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم
تبدیلیاں اور ٹیم کا اعلان
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
حتمی ٹیم کی تشکیل
زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔