انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی میں PTI رہنماؤں کی رہائی کا حکم

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا

عدالتی سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کے باوجود کھیلوں میں سعودی عرب کا بڑھتا اثر و رسوخ: 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی میں کامیابی کے عوامل کیا ہیں؟

رہائی کا حکم

بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس

یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج ہے، مقدمہ میں عمران خان سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...