آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی کی نامزدگی کا اعلان
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نومبر 2024 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی انڈین کمپنیوں پر ‘روس کی مدد’ کے الزامات کے بعد پابندیاں، بھارت کے ساتھ تعلقات پر کیا اثر ڈالیں گی؟
حارث رؤف کی شاندار کارکردگی
جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حارث رؤف کی نامزدگی دورہ آسٹریلیا کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت کشیدگی، نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کردیا
ون ڈے سیریز میں کامیابی
پاکستانی بولر نے کینگروز کے خلاف 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دیگر نامزد کھلاڑی
حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن اور بھارت کے جسپریت بمرا بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔