انڈر19 ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

بنگلہ دیش کی شاندار فتح
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
سیمی فائنل کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے، جس کے بعد بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف دیا گیا۔ بنگالی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 22.1 اوورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا اور پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کے کپتان عزیزالحکیم نے 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل کا انتظار
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔