اب کے جو نشیبوں میں پرواز ہماری ہے

شوقین مزاجوں کا بیان
شوقین مزاجوں کے رنگین طبیعت کے
وہ لوگ بلا لاؤ نمکین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: وقت رضوان کے ہاتھوں سے پھسل چکا ہے
دکھ درد کا موسم
دکھ درد کے پیڑوں پر اب کے جو بہار آئی
پھل پھول بھی آئے ہیں غمگین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، خطرناک سموگ خلا سے بھی نظر آنے لگی
محبت کی خیرات
خیرات محبت کی پھر بھی نہ ملی ہم کو
ہم لاکھ نظر آئے مسکین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں: ملک احمد خان
پرواز کا سوال
اب کے جو نشیبوں میں پرواز ہماری ہے
ہم کون سے ایسے تھے شاہین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
تعلق کی کہانی
دیکھی ہے بہت ہم نے یہ فلم تعلق کی
کچھ بول تکلف کے کچھ سین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
نوجوانی کی نشے
اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے
دارو کی طرح تیکھے کوکین طبیعت کے
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا
گزرے ہوئے دن
اک عمر تو ہم نے بھی بھرپور گزاری ہے
دو چار مخالف تھے دو تین طبیعت کے
تنہائی کا ادراک
تم بھی تو میاں فاضلؔ اپنی ہی طرح کے ہو
دیں دار زمانے کے بے دین طبیعت کے
کلام : فاضل جمیلی