صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، شعیب ملک کا بیان
شعیب ملک کی حمایت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک صائم ایوب کے حق میں سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”کھیلتا پنجاب ،،گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے جاری
صائم ایوب کی اہمیت
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ ایسے جارحانہ مزاج کے بیٹر ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس کھیلنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کے الاؤنس میں اضافہ: پاکستان میں ججوں کو تنخواہ کے علاوہ کن مراعات کا حصول ہوتا ہے؟
موقع دینے کا مطالبہ
شعیب ملک نے یہ بات بھی کی کہ صائم ایوب ناکام بھی ہوں گے لیکن انہیں موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہم نے ان ٹیموں کے معیار تک پاکستان کرکٹ کو لے کر جانا ہے۔
پاکستان کی کرکٹ کی ترقی
شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان میں ہر کنڈیشنز کی پِچز موجود ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ ملک کے ہر وینیوز پر ہونی چاہیے۔