ہیروئن کاسٹ کرنے ‘ہیرا منڈی’ گئے، جہاں ریما سے ملاقات ہوئی، فلم ساز ناصر ادیب کا انکشاف

حیران کن انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک ماضی میں ایک فلم کے لیے ’ہیرا منڈی‘ ہیروئن کو پسند کرنے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی

ریما خان سے ملاقات

ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کی تلاش شروع کی۔ ان کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز کی تلاش میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹس نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

ہیرا منڈی کا سفر

فلم ساز نے کہا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس ملک نے انہیں ’ہیرا منڈی‘ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، اور دونوں وہاں گئے۔ ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ انہیں وہاں بڑا پروٹوکول دیا گیا اور ان کی مہمان نوازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی اجتماعات میں شرکت مکمل طور پر غیرقانونی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کاسٹنگ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ دونوں نے کچھ دیر وہاں بیٹھنے کے بعد اس لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا، کیوں کہ ان کے خیال میں لڑکی میں ہیروئنز والی بات نہیں تھی۔ ناصر ادیب کے مطابق جب یونس ملک نے ان سے پوچھا کہ لڑکی کو کیوں مسترد کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا کہ لڑکی کا بات کرنے کا انداز اچھا تھا لیکن ان کی آنکھوں میں معصومیت نہیں تھی۔

بعد کی کامیابی

ناصر ادیب نے بتایا کہ بعد میں وہی لڑکی فلمی دنیا کی سپر اسٹار بنی اور انھوں نے خوب عزت کمائی۔ مذکورہ لڑکی کا نام انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ریما خان تھیں، جنہوں نے بعد میں 'بلندی' فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سپر اسٹار بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عزتیں دینے والا خدا ہے، ریما خان کو عزت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...