بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے سفارتکار کو دھمکی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ سفارتکار کو دھمکی آمیز خط ملنے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں کشیدگی برقرار، کل رات سے اب تک جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق
مقدمہ کی تفصیلات
تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ مجرمانہ دھمکی کی دفعہ کے تحت درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چند نامعلوم افراد بنگلہ دیش کے اعلیٰ سفارت کار کا پیچھا کر رہے ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دھمکی آمیز خط
نامعلوم افراد نے سفارت کار کی تصاویر بھی کھینچی ہیں۔ کچھ دن قبل دھمکی آمیز خط سفارت خانے کو موصول ہوا۔