پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی

پاکستان ویمنز ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کی تاخیر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر کے وسط میں 16 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، جس میں رواں سال کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے کم کرکے 16 کر دی گئی۔ اس سال کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہیں 25-2024 کے لئے ایک سال کا نیا کنٹریکٹ فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ کر دیا

بجٹ منظوری اور اضافے کا اعلان

جیو نیوز کے مطابق رواں سال پی سی بی نے بجٹ 25-2024 کی منظوری کے موقع پر ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، پی سی بی نے ازسرنو جائزہ لینے کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ گزشتہ سال کے کنٹریکٹ کے حساب سے دیئے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے لیے اعلان کردہ اضافہ شامل نہیں ہے۔

ادائیگیوں میں تاخیر کا سبب

دوسری جانب سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیوں میں تاخیر پر ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس پر ابھی تک تمام کھلاڑیوں نے دستخط نہیں کیے۔ دستخط ہونے کے بعد جولائی سے اب تک تمام کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...