حسن علی کا سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بڑا انکشاف
حسن علی کا ساجد خان کے بارے میں بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ ساجد خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس فیصلے سے انہیں تکلیف پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے فون کرکے بتایا گیا کہ آپ کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، اور پھر کچھ دنوں بعد کہا گیا کہ نہیں دیا جا رہا۔"
ہندوستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے، مگر بدقسمتی سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ اس طرح کی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمارا کراوڈ بھی ویرات کوہلی اور روہت شرما کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر میرے ہاتھ میں چیزیں ہوتیں تو میں بھی کوشش کرتا۔ ہمارے چیئرمین نے بھی بہت کوشش کی ہے، لیکن زبردستی اچھی نہیں ہوتی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اگر کوئی بھی ڈیل ہوئی ہے تو اس کو لے کر چلنا چاہیے۔"