پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج میں زیر تربیت افسران کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات

پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج کے افسران کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج میں زیر تربیت افسران نے لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے خصوصی ملاقات کی۔

لیسکو کے مختلف شعبہ جات کی آگاہی

ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق، انجینئر شاہد حیدر نے افسران کو لیسکو کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے اور اصلاحات کے معاملے میں ہمیشہ پہلے نمبر پر رہی ہے۔

بائیومیٹرک سسٹم کا آغاز

انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ لیسکو کی جانب سے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے جعلی حاضریوں اور جعلی اوورٹائم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

بجلی چوری کی روک تھام کی مہم

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے زیر تربیت افسران کو بتایا کہ لیسکو کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم جاری ہے، جس کی وجہ سے ریجن بھر میں بجلی کی چوری میں واضح کمی آئی ہے۔ ریکوری مہم کے ذریعے اب تک لاکھوں نادہندگان سے اربوں روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...