انگلش بورڈ کے لیگز کھیلنے پر پابندی کے فیصلے پر کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آگیا

ای سی بی کی پابندیاں

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر عائد پابندی پر ردعمل سامنے آنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو حکومت سے نالاں کیوں ہیں۔۔۔؟ وجوہات سامنے آ گئیں

انگلش کرکٹرز کا بائیکاٹ کا امکان

روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی کیوں لگائی؟ انگلش کرکٹرز کا اپنے ہی لیگ کا بائیکاٹ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80روپے فی کلو تک اضافہ

خلاف ورزی کی باتیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے لگ بھگ 50 کرکٹرز کا ای سی بی کے غیر ملکی فرنچائز ٹورنامنٹ کے فیصلے کے خلاف بات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹرز آئندہ برس ای سی بی کی ہونے والی دی 100 کا بائیکاٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری

کھلاڑیوں کی مایوسی

یاد رہے کہ ای سی بی نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران غیر ملکی فرنچائز لیگز کےلیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ای سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہے، 50 کے قریب کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے معاملے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

احتجاج کا ارادہ

ملاقات میں احتجاجاً کھلاڑیوں کا دی 100 نہ کھیلنے پر غور کیا گیا، 50 کے قریب کھلاڑیوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سرکردہ کھلاڑیوں کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی امکان ہے، پی ایس ایل میں کنٹریکٹ کنفرم ہونے پر کھلاڑی اپنی کاؤنٹیز کی ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

نئی پالیسی کی تفصیلات

ای سی بی نے کھلاڑیوں کو نئی پالیسی میں آئی پی ایل کھیلنے کی چھوٹ دے رکھی ہے، ڈومیسٹک سیزن کے دوران پی ایس ایل سمیت باقی لیگز کھیلنے کے لیے این او سی نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...