جعلی رسید کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی
جعلی رسید کیس میں فیصلہ مؤخر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جعلی رسید کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے مقابلے میں نئی انٹری نے پاکستانی آٹو سیکٹر کی تازہ دم کر دیا
عدالت میں پیش رفت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج جعلی رسید کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے سیل
سماعت کا پس منظر
گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دیگر مقدمات کی ضمانتوں پر بحث ہونا تھی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی پر بے شمار مقدمات درج ہیں، ان میں ضمانتیں کروانی ہیں۔
نیا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔








