پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا قتل

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کا جوڑا قتل
لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
اقتباسات
آج نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں کو چند رائے روڈ پر فلیٹ میں قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا
مقتولین کی شناخت
مقتول کا تعلق گلگت سے ہے اور اپنے ماموں کے یہاں رہائش پذیر تھے، دونوں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرکے لاہور آئے تھے۔ مقتولین کی شناخت 22 سالہ اظہار اور 19 سالہ عروش کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دونوں کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کا بیان
ایس ایس پی ماڈل ٹائون نے کہا کہ پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد جمع کر چکی ہے، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔