گرل فرینڈ کی قابل اعتراض ویڈیوز کے بدلے بھتہ وصول کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا
بنگلورو میں بلیک میلنگ کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے اڑھائی کروڑ بھارتی روپے ہتھیا لیے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک
پولیس کی کارروائی
آج نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ پولیس کی جانب سے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو لڑکی کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے اور 20 سالہ لڑکی آپس میں تعلق میں تھے، دونوں نے ایک ہی بورڈنگ اسکول سے تعلیم حاصل کی لیکن گریجویشن کے بعد دونوں کا رابطہ ختم ہوگیا۔ پھر کئی سال بعد دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا میل جول دوبارہ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صومالی قذاقوں سے خوفزدہ پاکستانی اور ایرانی مچھیرے: “یہ اپنی موت کی طرف خود بڑھنے جیسا ہے”
بلیک میلنگ کے الزامات
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے ٹرپ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انہیں پرائیویٹ رکھنے کا وعدہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق دورے سے واپسی کے بعد ملزم نے لڑکی کو بلیک میلنگ کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا، لڑکی نے اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے خوف سے چند ماہ کے دوران لڑکے کو 2 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے دے دئے۔
یہ بھی پڑھیں: آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
مالی نقصان اور تفتیش
پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے منتقل کیے، بعد ازاں لڑکی نے مختلف مواقع پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کیش بھی ملزم کو دیے۔ یہی نہیں، ملزم موہن کمار لڑکی سے قیمتی گھڑیوں، جیولری اور لگژری کار کا بھی مطالبہ کرتا رہا۔
پولیس کی کارروائی
ملزم کے نا ختم ہونے والے مطالبات سے تنگ آکر لڑکی نے بنگلورو پولیس کو مقدمہ درج کرا دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم موہن کمار کو گرفتار کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم ہے جس میں ملزم نے لڑکی سے بلیک میلنگ کے ذریعے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم بٹوری، جس میں سے 80 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں۔