پروفیسزر زبیر بن عمر صدیقی کی اوپن ہارٹ سرجری، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ان کی صحت یابی کیلیے خصوصی دعاؤں کی درخواست

اوپن ہارٹ سرجری کی معلومات

ٹیکساس (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ماہر تعلیم اور اسٹیل کیڈٹ کالج میں انگریزی کے استاد پروفیسر زبیر بن عمر صدیقی کی اوپن ہارٹ سرجری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

سرجری کی تفصیلات

پروفیسر زبیر بن عمر صدیقی کی 2 دسمبر کو ڈیلس کے مشہور ہسپتال بیلر پلینو میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے جو 6 گھنٹے جاری رہی۔ بیلر امریکہ کا دسواں بڑا اوپن ہارٹ سرجری کا ہسپتال ہے۔ ان کا آپریشن مشہور ہارٹ سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ نے کیا، جن کا شمار ٹیکساس کے اوپن ہارٹ سرجری کے 3 بڑے ماہر ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ 36 برسوں سے اوپن ہارٹ سرجری کر رہے ہیں۔ پروفیسر عمر ابھی تک ہسپتال ہی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی

تعلیمی خدمات

پروفیسر زبیر صدیقی کے دنیا بھر میں ہزاروں شاگرد ہیں۔ انہوں نے متعدد تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اسلامیہ کالج سکھر کے اولین اساتذہ میں سے ہیں۔ 1967 میں لندن میں ڈونز ہال کے سو سال قدیم سکول میں 2 سال تک انگریزی پڑھائی۔ وہیں سے سعودی عرب کے قدیم ترین تعلیمی ادارے العزیزیہ میں 20 سال تک خدمات انجام دیں اور پھر پاکستان واپس آکر اسٹیل کیڈٹ کالج میں انگریزی کے پروفیسر تعینات ہوئے۔ انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی سے وابستہ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ 2 سال تک ابو ظہبی کے انٹر کالج میں بھی پڑھاتے رہے۔

مشہور دوست اور تعلقات

پروفیسر زبیر کا تحریک پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن مولانا ظفر احمد انصاری اور ان کے بیٹوں ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری مرحوم، ڈاکٹر ظفر آفاق انصاری مرحوم اور ظفر اشفاق انصاری مرحوم، سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن مرحوم، نائب امیر جماعت اسلامی خرم جاہ مراد مرحوم اور ڈاکٹر اسرار احمد سے بڑا گہرا قریبی تعلق رہا ہے۔ پاکستان میں ان کا حلقہ احباب بڑا وسیع ہے۔ ان کے دوستوں میں جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر خورشید احمد، ہمدرد یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد، "اردو ڈائجسٹ" کے الطاف حسن قریشی، روزنامہ "پاکستان" کے مجیب الرحمان شامی، کالم نگار حسین پراچہ اور تحسین فراقی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...