وزیراعلیٰ مریم نواز کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوںگی،معاشی تعاون کے امکانات پر پیش رفت متوقع
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل (8 دسمبر) سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی۔ یہ دورہ حکومتی جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے کی دعوت پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: برف میں جما ہوا گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
وفد اور دورانیہ
مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک 8 روزہ دورے کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا 10 رکنی وفد بھی اپنے ساتھ لے جائیں گی۔ اس دورے کا خاص اہتمام بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے علاقوں میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر دھوم، اداکارہ دانیہ انور بھی میدان میں آگئیں
اہم ملاقاتیں
وزیراعلیٰ چین میں سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات کریں گی جبکہ نائب وزیر سن حیان وزیراعلیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔ علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ کی سی پی سی کی مرکزی قیادت اور چین کے وزیر ماحولیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی اور میزائل دفاع میں 400 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا
صحت اور ٹرانسپورٹ کے دورے
وزیراعلیٰ مریم نواز کو شی جی تان ہسپتال کے خصوصی دورے کے دوران چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وہ بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی
سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے
وزیراعلیٰ کے دورے میں سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کے دوروں کا اہتمام بھی شامل ہے۔ وہ درآمدی اشیاء کی نمائش میں بھی شرکت کریں گی اور سی پی سی سینٹرل کانگریس اور میوزیم کا بھی دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیک انرولمنٹ ناقابل قبول، ایسے ضلع کے تعلیمی افسران کیخلاف زیرو ٹالیرنس ہوگی: وزیر تعلیم
تعلیمی نظام کا جائزہ
خصوصی طور پر، وزیراعلیٰ چین کے ایک پرائمری سکول کا دورہ کریں گی جہاں انہیں چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ
قابل تجدید توانائی اور دیگر دورے
وزیراعلیٰ مریم نواز قابل تجدید توانائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے جیانگ ڈنگ ری نیوایبل انرجی فسیلیٹی کا بھی دورہ کریں گی اور ساتھ ہی ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا بھی دورہ کریں گی۔
باہمی تعاون کی بات چیت
وزیراعلیٰ کے دورے کے شیڈول میں پنجاب چین ڈنر اور پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی شامل ہے۔ اس دوران چین کی حکومتی جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی، اور چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر پیش رفت متوقع ہے۔








