فری لانسرز کیلئے خوشخبری، وی پی این رجسٹریشن کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

پی ٹی اے کی نئی سہولت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کے لیے موبائل نمبر سے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل آمد،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
وی پی این رجسٹریشن کا عمل
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کے لیے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ سٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ یہ سہولت وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دی گئی ہے۔
رجسٹرڈ وی پی این کی تعداد
ترجمان نے بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔