صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری، اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے: صدر لاہور پریس کلب ارشد انصار ی کا تقریب سے خطاب

لاہور پریس کلب کے صدر کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران کو ان کی گھروں کی تعمیر کے خواب کے وعدے کو عملی جامع پہناتے ہوئے آج صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری کردیئے ہیں، جو ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کے لیے ہم اللہ کی بارگاہ میں شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

الٹمنٹ فارمز کی تقریب

لاہورپریس کلب میں جرنلسٹس ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نرس کی بے حسی: نومولود کی جان جانے کی شرمناک داستان

قیادت کی موجودگی

صدر ارشد انصاری، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اور ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد، اعجاز مرزا، محسن بلال، عالیہ خان، فاطمہ مختار بھٹی، عابد حسین اور سید بدر سعید نے تقریب میں شرکت کی۔ ارشد انصاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے جس دن ہم اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی نوجوان غیرملکی دلہن بیاہ لایا

زمین اور پلاٹس کی تفصیلات

پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن PJHF نے روڈا سے صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے 200 ایکڑ زمین حاصل کرلی ہے، جس میں فیز ٹو کے تمام ممبران کو 5 مرلہ کے پلاٹس دیئے جا رہے ہیں۔ زمین کی قیمت پنجاب حکومت کے ذمہ ہے جبکہ ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں فی مرلہ اڑھائی لاکھ روپے کے حساب سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے پلاٹ کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

رپورٹرز اور فوٹوگرافروں کے لیے پلاٹس

روڈا کے تحت رپورٹرز اور فوٹوگرافروں میں تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت رپورٹرز کو 7 مرلہ اور فوٹوگرافروں اور کیمرہ مینز کو 3 مرلہ کے پلاٹس دیئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تاہم، 2004 میں تمام ممبران کو یکساں پلاٹس فراہم کیے گئے تھے اور ہمارا مشن بھی یہی ہے کہ تمام ممبران کو یکساں سائز کے پلاٹس دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو “دودھ والا” قرار دے دیا

حکومت پنجاب کے قوانین

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ فارمز پر صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط درج ہیں۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر بھی چھاپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کیلیے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ڈویلپمنٹ چارجز میں کمی

ارشد انصاری نے بتایا کہ صحافی کالونی فیز ون میں ٹوٹل ڈویلپمنٹ چارجز 10 فیصد ادا کیے گئے لیکن موجودہ وقت میں میڈیا انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے؛ اس لیے ہم نے حکومت کو راضی کر لیا ہے کہ ہم پلاٹ کی کل قیمت کا 10 فیصد کے بجائے 5 فیصد جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامے ‘ارطغرل’ کے مرکزی کردار نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا

سولر سسٹم کا منصوبہ

جب ہم نے کلب کی باگ دوڑ سنبھالی تو کلب اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ آج کلب جگمگ جگمگ کر رہا ہے۔ لاہور پریس کلب کی باڈی پہلی مرتبہ 5 کروڑ روپے حکومت سے لے کر آئی۔ فوری فیصلہ کیا کہ سولر سسٹم نصب کرنا ہے، جس کی لاگت 1 کروڑ روپے ہے۔

ممبرز کے حوصلے

ممبرز نے گورننگ باڈی کی شاندار کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کلب زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...