شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کا بیان
لاہور، بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شہداءکی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ٹینک، ڈرون اور بم پروف ایس یو وی: 2024 میں توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی ہتھیاروں کے خیالات
شہید کیپٹن زوہیب الدین کی یاد
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد کا تاریخی ٹیسٹ میچ: جب عمران خان نے بھارتی شائقین کے پتھراؤ کے دوران فیلڈرز کو ہیلمٹ پہننے پر مجبور کیا
شہداءکی قربانیوں کی اہمیت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، شہداءکا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، شہداءاور ان کے ورثاء پوری قوم کا فخر ہیں۔ پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
قومی سلامتی اور افواج کی قربانیاں
انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں، شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر کھڑے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال میں بہتری کے باوجود لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر
سیاسی گمراہ کن رویے کی مذمت
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہے، دہشتگردی کی جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہیں۔ پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی اور زہر اگلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
شہداءکی عزت کا تحفظ
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کریں اور ہم ان شہداءکی بے حرمتی کریں یہ ممکن نہیں۔