عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
پشاور میں درخواست دائر
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، کیا نقصان ہوا اور آج دن میں کیا کیا جائے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کردیا۔
درخواست میں فریقین کا تعین
درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ 19 دسمبر تک پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، باوجود اس کے 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا، عمر ایوب کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔
توہین عدالت کی استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔








