مدارس کی بقا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا مؤقف

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم مدارس کی بقا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟ وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ کو بتا دیا

تقریب کے اہم نکات

جامعہ عثمانیہ نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں کے دل و دماغ میں وہ دین ڈالتے ہیں جو مغرب کو قابل قبول ہو، مدارس کی رجسٹریشن نہ کرانے کی کوشش بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی جتنی بھی ہمدردی دکھائیں، ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم مدارس کو مین سٹریم میں لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 2 پاکستانی قتل، ملزمان نے اغواء کرکے تاوان طلب کیا، پھر ویڈیو بھی بھیجی

دینی مدارس کی آزادی

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسلامیہ کالج بھی ایک دینی مدرسہ تھا، جب حکومت نے قبضہ کیا تو دینی علم ختم کردیا، حکومت نے جہاں بھی قبضہ کیا ہے وہ آج مدرسہ نہیں رہا۔ ہم حکومت کے قبضے سے دینی مدارس کو آزاد کرنا چاہتے ہیں، ہم ریاست سے لڑائی نہیں چاہتے بلکہ اپنے مدارس کا تحفظ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر خلابازوں کے فضلے کا کیا کیا جائے؟NASA نے حل بتانے والے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کردی

حکومت کے خلاف جنگ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ مدارس کو دہشتگردی سے منسوب کررہے ہیں، ہمارے چہروں کو آپ گندا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مدارس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، آپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہمارا اور آپ کا سامنا اب ہوچکا ہے، اس لیے ہم ڈٹ چکے ہیں اور ہم قیامت تک دین اسلام کے لیے جنگ کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 رہنماؤں کو فوکل پرسنز مقرر کردیا

پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو ہم نے یہ مسئلہ حکومت کے سامنے رکھ دیا، حکومت نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ مدارس کی رجسٹریشن وہاں ہوگی جہاں مدارس چاہیں گے۔ ہم نے جو بل پی ڈی ایم حکومت میں متفقہ طور پر بنایا تھا، وہ پاس نہیں ہوا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سے مذاکرات ہوئے، پھر دینی مدارس کا بل پیش ہوا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوا لیکن صدر مملکت آصف زرداری نے مسترد کیا۔

دباؤ کی بات

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ مذاکرات کیے، آپ کے خلاف ڈنڈا نہیں اٹھایا۔ اگر آپ نہیں مانتے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ دباؤ آپ کا زیادہ ہے یا ہمارا۔ اگر یہ لوگ نہیں سمجھیں تو کل اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں ان کا بھی مردہ باد کریں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...