خیبر پختونخوا میں 3آپریشنز میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 6جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئیں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے شہید جوان

لاہور (طیبہ بخاری سے) خیبر پختونخوا میں 3 آپریشنز کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

نائب صوبیدار محمد خالد

نائب صوبیدار محمد خالد شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔ ان کی عمر 39 سال ہے اور انہوں نے 22 سال سے زائد دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا۔ ان کے سوگواران میں والد اور اہلیہ شامل ہیں۔

حوالدار جدید علی

دوسرے شہید 35 سالہ حوالدار جدید علی کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ انہوں نے 17 سال سے زائد پاک فوج میں گزارے اور ان کے سوگواران میں والد اور اہلیہ شامل ہیں۔

لانس نائیک ولائت حسین

تیسرے شہید 28 سالہ لانس نائیک ولائت حسین ہیں، جو ضلع کرم کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کی، اور ان کے سوگواران میں والد اور اہلیہ شامل ہیں۔

لانس نائیک صفت اللہ

چوتھے شہید 30 سالہ لانس نائیک صفت اللہ کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ انہوں نے 7 سال پاک فوج میں گزارے، اور ان کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔

لانس نائیک شہید رحمان

پانچویں شہید 27 سالہ لانس نائیک شہید رحمان کا تعلق کرم سے ہے۔ انہوں نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا، اور ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔

سپاہی نظام الدین

چھٹے شہید 27 سالہ سپاہی نظام الدین کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ انہوں نے 5 سال پاک فوج میں گزارے، اور ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...