صدر اور وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا:لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ کا بیان
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
مدارس رجسٹریشن کی اہمیت
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے مسئلے کا حل تمام مدارس کا متفقہ مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے اپنا موازنہ ایک مشہور اداکارہ سے کردیا
آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کا اقدام
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تنازع پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
کرم میں امن کے حوالے سے موقف
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کرم میں امن کے لئے طویل مدت کے لئے فائز بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان
مولانا فضل الرحمٰن کا اعلان
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صاف بتا دیا ہے کہ ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 8 تاریخ کو فیصلہ سنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ایک ’’ضدی بچے ‘‘کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال
بل کے ڈرافٹ پر اعتراض
صوابی میں خطاب کے دوران سربراہ جے یو آئی نے کہا تھا کہ ایک شخص جو بل کا ڈرافٹ بنانے میں شریک رہا ہے، آج اس کو اعتراضات ہیں؟ اسے بد دیانتی نہ کہا جائے تو کیا نام دیں؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر منعقد کرے گی
وزیرِ اعظم سے تحفظات کا اظہار
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم کی یقین دہانی
جے یو آئی کے مطابق وزیرِ اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔