چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی اجلاس ملتوی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں لاءکے نئے داخلوں پر پابندی عائد
اجلاس کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025 کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
منسوخی کی وجوہات
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے صورتحال
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب بال نے بیز بال کا مقابلہ کر دیا
پاکستان کا سخت موقف
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں جبکہ پاکستان اپنے سخت موقف پر قائم ہے جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
مستقبل کی توقعات
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں لیکن پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں۔
تاریخی پس منظر
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سے متعلق سخت موقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو رہے ہیں۔