بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار کو اپنے 2 گھروں، پٹرول سٹیشن اور 2 گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

اساموا گیان کی طلاق کے نتائج

ایکرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پریمیئر لیگ میں سنڈرلینڈ کے سابق سٹار فٹ بالر اساموا گیان اپنی بیوی گفٹی گیان سے طلاق کے نتیجے میں لگ بھگ کنگال ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

قانونی جنگ کا اختتام

ڈیلی سٹار کے مطابق تین سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد 39 سالہ گیان کو اپنی طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا۔ گھانا کی قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہاں تک کہ اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ آیا ان کے تین بچے واقعی ان کے ہیں یا نہیں، لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ان کے والد ہیں۔ عدالت نے گیان کو ہر ماہ 25 ہزار گھانین سیڈی (تقریباً 1,729 پاؤنڈ) بچوں رافیل، فریڈرک، اور فلوئیڈ کے اخراجات کے لیے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہنم کا دروازہ، آگ کا تہوار اور بھٹکتی روحیں: ہیلووین کا تہوار کہاں سے آیا؟

جائیداد کی تقسیم

عدالتی فیصلے کے بعد گیان کو دو جائیدادوں کی چابیاں حوالے کرنا پڑیں۔ ان میں سے ایک جائیداد گھانا کے دارالحکومت ایکرا میں جبکہ دوسری برطانیہ میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ

گفٹی کی خدمات

عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ گفٹی نے ان گھروں کے لیے "نان کیش شراکت" کی تھی، کیونکہ وہ ان کے تینوں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرتی رہی تھیں۔ ان بچوں میں سے دو کا جنم 2013 میں گیان اور گفٹی کی شادی سے پہلے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کاڈ لیور آئل: اٹھارویں صدی کی بدبودار دوا جو کمزور ہڈیوں کے لیے آج بھی اہم ہے

کیریئر کی کامیابیاں

سابق سٹرائیکر گیان نے رینس اور اڈینیز کے لیے بھی کھیلا اور 2010 میں اسٹڈیم آف لائٹ منتقل ہونے سے پہلے ترکی، دبئی، چین، اور بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور اس سال کے اوائل میں ان کی مجموعی دولت تقریباً 18 ملین پاؤنڈ سے زیادہ تھی۔

ورلڈ کپ میں ناکامی

گیان کی شاندار کارکردگی کی بدولت گھانا نے 2010 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن لوئس سواریز کے مشہور ہینڈ بال کے بعد ان کی مس ہوئی پنالٹی کک نے گھانا کو یوراگوائے کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر کر دیا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...