ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ ان دنوں جس بھی قسم کی مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے۔ اپنے معاملات کو اچھی طرح چیک کریں، جہاں خرابیاں ہوئی ہیں ان کی اللہ سے توبہ کریں۔ اسی سے صورتِ حال بحکم اللہ آپ کے لئے بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور جن قسم کی رکاوٹوں کا سامنا ہے، وہ بھی انشاءاللہ دور ہو سکیں گی۔ نماز کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے شیر خوار بچے کو چولہے میں پھینک دیا
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ اپنے جس حق کے لئے عرصہ دراز سے پریشان چلے آ رہے ہیں، اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ جلد آپ کو مل جائے گا۔ ان دنوں روزگار پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں اور کوشش کریں کہ تمام فضول کام فوری طور پر بند کر دیں۔ خاص طور پر اپنے دل لگی جیسے معاملات کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
چھوٹی موٹی باتوں سے ہرگز پریشان نہ ہوا کریں۔ اللہ ہے نا، جو ہمیں ہر مشکل سے نکال دے گا۔ جس طرح ماضی میں اس نے ہم پر مہربانیوں کی بارش کی ہے، اب بھی انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔ آپ کو جو بات دل میں جگہ بنا لی تھی، اسے بھول جائیں اور معاف کر دیں سب کو۔ پھر آپ کے لئے بھی راستے کھل جائیں گے، بالکل فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا:عالمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
ملازمت پیشہ افراد جن معاملات کو لے کر پریشان ہیں، وہ سب پریشانیاں عارضی ثابت ہوں گی۔ انشاءاللہ بہت جلد وہ ہر قسم کی مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ خود کو مضبوط کریں، اور اب اہم فیصلے لینے کا وقت آ گیا ہے۔ قدم اٹھائیں گے تو ضرور کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتی اور معاشی کامیابیوں سے دفاعی تیاری تک، پاکستان خطے کی نئی ذمہ دار طاقت بن گیا، امریکی ٹیرف میں کمی سے کتنا فائدہ ہوگا؟ جانیے۔
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
اب بحکم اللہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ بالکل پریشان نہ ہوں، ماضی میں جو ہو چکا اسے بھول جائیں۔ صرف آنے والے کل پر نظر رکھیں اور اس کی فکر کریں۔ جو لوگ کوئی خاص کوشش میں لگے ہوئے تھے، ان کی بڑی خوشخبری سننے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے 11 سالہ طالبِ علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
جو لوگ بیماری، بندش، جادو ٹونا یا کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں، انشاءاللہ وہ نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی ختم ہوگی، لیکن کچھ اپنوں سے جدائی کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکشے پر نصیبو لعل کا گانا سننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
صحت کا معاملہ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ علاج کریں اور صدقہ بھی دیں، اس طرح جلد اس مشکل سے نکل آئیں گے۔ معدے، آنکھوں، پٹھوں اور دانتوں کے امراض نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اب مسئلہ ہوا ہے تو ٹھیک ہونے میں کچھ دن لگیں گے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کی ضرورتیں غیبی انداز سے پوری ہوتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرجانی میں ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ کے اب چل کر جانے سے مسئلہ حل ہوگا تو ضرور جائیں۔ کسی بھی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نا بنائیں۔ ان دنوں جھک جانے سے بات بن سکتی ہے۔ جو لوگ غصہ قابو میں رکھیں گے، وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ بجٹ میں شامل اور فوری کام شروع ہوگا، وزیر اعظم کی یقین دہانی
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ کس کام میں پڑ گئے ہیں؟ آپ تو ایسے نہیں تھے۔ اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھیں ورنہ مسئلے بڑھ جائیں گے۔ ان دنوں تمام غیر شرعی اور غیر ضروری کاموں سے باز آئیں۔ بڑے فیصلے کرنے کے چکر میں ہیں تو ابھی صبر سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
اللہ جب مددگار ہے تو پھر پریشانی کیسی؟ ماضی میں آپ جب جب مشکلات کا شکار ہوئے ہیں، اللہ نے آپ کی مدد کی ہے۔ فکر نہ کریں مگر اپنے معاملات کو سیدھا رکھیں۔ اب اس عمر میں غلطیاں بہت زیادہ ہو رہی ہیں، جو مستقبل کے ساتھ کھیلنے والی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
جن لوگوں سے رابطے ٹوٹے برسوں ہوئے ہیں، امید ہے کہ اب کوئی بہانہ ایسا بنے گا کہ دوبارہ تعلقات بحال کرنے کا موقع ملے گا۔ آپ بھی نرم ہو جائیں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ آنے والے دن اچھے ہوں گے، امید ہے کہ اسی ہفتے خوشخبری مل جائے گی۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
انشاءاللہ جس مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی، اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، اس نے ہمیشہ آپ کے لئے اچھے اسباب پیدا فرمائے ہیں۔ گھر میں جاری کشیدگی بھی انشاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ برسوں سے بچھڑے ہوئے لوگ دوبارہ زندگی میں آنے کے اشارے مل رہے ہیں۔








