آتشزدگی کا خدشہ، ہونڈا نے اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں
ہونڈا کی گاڑیوں کی واپسی
اسلام آباد (ویب ڈیسک): ہونڈا نے فیول سسٹم میں خرابی کے باعث 2 لاکھ مخصوص گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔ یہ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز ہیں۔ ری چیک اپ میں خرابی کا پتا چلا تھا۔ فیول سسٹم میں خرابی گاڑی میں آگ لگنے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ یہ ری کال 2023 اور 2024 پاسپورٹ اور ہونڈا پائلٹ ایس یو وی سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا پڑاؤ اسوان ڈیم تھا جس پر مصری بہت فخر کرتے ہیں اور ہر ایک کے سامنے اس کا تذکرہ کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ ڈیم جون 1970ء میں مکمل ہوا
خرابی کی نوعیت
آج نیوز کے مطابق، کمپنی نے ری چیک اپ میں دیکھا کہ مینوفیکچرنگ کے عمل میں فیول فلنگ سسٹم میں چند ایک اجزا درست طریقے سے نصب نہیں کیے گئے۔ حادثے کی صورت میں یہ اجزا الگ ہوکر فیول کے لیک ہونے کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان جے یو آئی
مئی 2024 کے اس مسئلے کا انکشاف
یہ اشو مئی 2024 میں سامنے آیا تھا جب ہونڈا کے ایک ڈیلر نے وارنٹی کلیم کیا۔ ہونڈا کو اپنے ویئر ہاؤس میں موجود بہت سی گاڑیوں میں بھی یہی فالٹ تھا۔ کمپنی نے فیصلہ کیا کہ رسمی ری کال کیا جائے تاکہ گاڑیوں کا فیول فلنگ سسٹم درست کیا جاسکے۔
کارروائی کا آغاز
کمپنی جنوری سے گاڑیوں کے مالکان کو باضابطہ مطلع کرے گی تاکہ وہ اپنی گاڑیوں کا فیول سسٹم درست کروالیں۔