سواری بٹھانے پر تنازع، ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے سمیت 3 افراد مارے گئے
گاڑی میں سواری بٹھانے کا تنازع
اٹک(ویب ڈیسک) گاڑی میں سواری بٹھانے کا تنازع باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کی جان لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ تو سوچ سمجھ کر بات کریں، کبھی تو کچھ بخش دیا کریں،ہم تو ایسے لوگ ہیں کہ نہ شرمندہ ہوتے ہیں نہ ہی کچھ چھوڑتے ہیں،اُس کی کہی بات کڑوا سچ ہے
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق اٹک کے کھنڈا چوک پر سواری بٹھانے پر تلخ کلامی بڑھی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ٹیکسی ڈرائیور، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔








