پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز کہاں ہوں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا۔
طلبی کے نوٹس
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو 20 دسمبر کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے اہم ریمارکس دیئے کہ ملزمہ عالیہ حمزہ ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہو رہیں، کیوں نہ آپ کے ضمانتی مچلکے کی 2 لاکھ کی رقم بحق سرکار ضبط کر لی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
ضامن کی معلومات
خیال رہے کہ ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی جمیل احمد نے عالیہ حمزہ کی ضمانت دی تھی۔
ایس ایچ او کا حکم
عدالت کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ شادمان کو ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں لکھا گیا کہ اگر پیش نہ ہوا تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔








