عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش میں تین خواتین گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتار خواتین پہلے بھی لاہور ایئرپورٹ سے آف لوڈ کی جا چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری بیٹی آپ کو انکل سمجھتی تھی، آپ نے اسے کھلونے کی طرح استعمال کیا: آسٹریلیا میں درجنوں بچیوں کے ریپ کا مجرم عمر قید کی سزا یافتہ
گرفتار خواتین کی شناخت
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ان خواتین نے عمرے کے بہانے گداگری کرنے کی نیت سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت
گرفتاری کی وجوہات
امیگریشن کلیئرنس کے دوران یہ مسافر خواتین مشکوک پائی گئیں۔ ان کے پاس نہ تو واپسی کی ٹکٹ موجود تھی اور نہ ہی ہوٹل بکنگ کی دستاویزات تھیں۔ مزید یہ کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار رقم بھی ان کے پاس ناکافی تھی۔
قانونی کارروائی
ایکسپریس کے مطابق، ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔