شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافی

شامی باغیوں کا دارالحکومت پر قبضہ
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شامی باغیوں نے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
فتح کا اعلان
عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر کی آڑ میں امریکی اور کینیڈین شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث چار ملزمان گرفتار
نیا عہد اور سیاسی قیدیوں کی رہائی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے خطاب میں شامی باغیوں کے رہنما ابومحمد الجولانی نے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے۔ شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔
احتیاطی تدابیر
انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا، عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں، سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں۔ شام میں ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہے。