کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔

خوابوں کی تعبیر
اس کی دہلیز پہ سر رکھ دے نِکھرنے کے لۓ
سب سے بہتر ہیں یہ اعمال سنورنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: لاہور ، 7 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
رحمت کا سایہ
آج لے اس کی پنا اور تو کر لے راضی
پھر نہ کہنا کہ نہیں وقت تھا کرنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: وہ گاؤں جہاں آزادی کے بعد پہلی بار کسی طالب علم نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
گزرنے کا سفر
اس کی رحمت اسے آغوش میں لے لیتی ہے
جو کسی قوم کو رہ دے دے گزرنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب
کشتی کا نگہبان
میری کشتی کا نگہبان وہی ہے بیشک
اب کہاں غم ہے کبھی مجھکو بکھرنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ
وعدہ اور عزم
اس کا وعدہ ہے وہ کہتا ہے مرا ہو کے تو دیکھ
اب نہیں تیرے لۓ کچھ یہاں ڈرنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے کیش نکلوانے والے نان فائلرز کے لئے بری خبر
رہنمائی کا سوال
میرا رہبر ہی مری قوم کا قاتل نکلا
پھر بھی تیار نہیں قوم سدھرنے کے لۓ
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے ، بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں بچی کی پیدائش
ظلم و ستم کا سوال
کس لۓ ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو
” یوں تو دنیا میں سبھی آۓ ہیں مرنے کے لۓ “
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے مجھے دو مرتبہ مردہ قرار دے دیا ، ایک بار میری لاش گھر بھجوا دی ، سابق خاتون رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
اخلاق کی قوت
اپنے اخلاق سے گرویدہ بنا لے سب کو
” یوں تو دنیا میں سبھی آۓ ہیں مرنے کے لۓ “
وعدے کا پاس
تو نے وعدہ جو کیا ہے وہ نبھانا اے سعید
نا گماں کرنا کبھی اس سے مکرنے کے لۓ
کلام : سعید قادری ( بھارت )