بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے: خواجہ آصف

اسلام آباد میں دھرنے کا ہنگامہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا بلکہ ان سمیت سب بھاگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ

سول نافرمانی کا ناکام ہونا

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا: ‘ہمیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور اس بار ہمیں مایوس نہیں کریں گے’

بشریٰ بی بی کا بیان

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشریٰ بی بی خود جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبی ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

احسن اقبال کی رائے

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی سول نافرمانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں انتشار ہوگا، سول نافرمانی ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، سیاسی اختلاف ضرور ہوتا ہے لیکن ملک کو بدنام کرنا سازش ہے، اگر ہمیں ترقی یافتہ بننا ہے تو امن، استحکام، پالیسیز کے تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پچ کو لیونگ روم کی قالین جیسا قرار دیتے ہوئے، سابق انگلش کرکٹر کی تنقید

بشریٰ بی بی کی تعزیت

واضح رہے کہ تین روز قبل بشریٰ بی بی نے دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر جا کر تعزیت کی تھی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے۔

علی امین گنڈا پور کا ردعمل

ادھر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیا اور کہا کہ میں پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...