قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، دینی مدارس سے متعلق بل پر غور کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس 10 دسمبر بروز منگل شام 5 بجے طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شافیع حسین کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
اجلاس کی تفصیلات
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا
اجلاس کا ایجنڈا
10 دسمبر بروز منگل کی شام 5 بجے طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کا معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا، اس کے علاوہ دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ڈیڈ لائن
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کو مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔