سرکاری حج سکیم: درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی

حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی احتجاج چھوڑ کرکیوں بھاگیں ، واپس خیبر پختونخوا جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
درخواستوں کی تعداد
مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا،کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے
داخلے کی تفصیلات
ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے، دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے معلومات
مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔