آئی جی پنجاب پولیس شہداء کی ویلفئر کیلئے سر گرم،شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دیدیا
آئی جی پنجاب کی انسانی خدمات
لاہور ،رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداءکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے پانچ پراسرار مقامات اور ان کی دلچسپ کہانیاں: ‘اگر آپ بہادر ہیں تو یہاں ایک رات گزارنے کی جرات کریں’
بہادری کی مثال: کانسٹیبل ذیشان خرم
فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کیا۔ یہ گھر ان کی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ اسلم ٹاﺅن رحیم یار خان میں خریدا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تک کون فیورٹ ہے ، کیا منصور علی شاہ کے آنے سے حکومت گھر چلی جائے گی ۔۔؟ منیب فاروق کھل کر بول پڑے
شہید کی خدمات اور قربانی
کانسٹیبل ذیشان خرم 2011 میں بھرتی ہوا اور 13 برس محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دیں۔ کانسٹیبل ذیشان خرم نے رواں سال جون میں تھانہ شیدانی رحیم یار خان کے علاقہ میں ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے لواحقین میں والدہ، اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فرخ جاوید مون بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
حکومت پنجاب کی امداد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کیے۔ انہوں نے کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ذیشان خرم نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
پنجاب پولیس کی عزم
پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اور یہ 1650 سے زائد بہادر شہداءکی امین فورس ہیں۔