وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ملاقات کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا لاہور پہنچے اور ان سے دو گھنٹے سے زائد تک ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: دکھی انسانیت، بے روزگار اور غیر تربیت یافتہ افراد کے لیے کام کریں: طارق محمود رحمانی
ملاقات کے موضوعات
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مدارس بل پر مشاورت ہوئی اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی سفاک عدالت نہیں دیکھی جاتی۔۔۔
قومی سلامتی پر اتفاق
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی سلامتی و یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اور کسی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔ ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی ممکنہ کال پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، ایک کی منظور
حکومتی اتحادیوں سے مشاورت
ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق ہوا۔ نواز شریف نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد بھی پیش کی، جبکہ وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری میں اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
خوشی اور عقیدت
خوارج کے خلاف آپریشن میں شہید فوجی جوانوں اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاتی امرا میں والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔