پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،وزیر اعلیٰ کا خیبر پختونخوا میں شہید ہونیوالے 6 جوانوں کوخراج عقیدت
شہداء کی عظیم قربانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں خوارج سے مقابلے میں شہید ہونے والے 6 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہمدردی و تعزیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد اور یکسو ہے۔