پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
نیا ریکارڈ قائم
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 1044 پوائنٹس اضافے سے 110098 ہے۔