ٹیکس کٹوتی پر صارف مشتعل، بینک مینجر کی پٹائی کردی
احمد آباد میں صارف کا شدید ردعمل
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر صوبے گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک چونکہ دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں صارف ٹیکس کٹوتی پر مشتعل ہوگیا اور اس نے بینک منیجر کی پٹائی کردی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کے مبینہ قریبی ساتھی دانش چکنا کو گرفتار کرلیا گیا
واقعہ کی تفصیلات
آج نیوز کے مطابق احمد آباد میں ایک صارف نے فکسڈ ڈپازٹ سود پر ٹیکس کٹوتی کے کرنے پر بینک مینیجر پر مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ اس نے مینیجر کی قمیض پھاڑ دی اور ایک ملازم کو تھپڑ مار دیا۔ صارف جس کی شناخت جمن راول کے نام سے ہوئی ہے، فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کی کٹوتی کے بعد انتہائی مایوس ہو گیا۔ بات اس قدر بڑھ گئی کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی اور اس کے بعد اس نے برانچ منیجر سوربھ سنگھ پر حملہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی بھی زینت بنی جس میں بینک مینیجر اور صارف کو بری طرح لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمن راول کی ماں اور بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑائی کو ختم کروا کر معاملے کو ختم کروادیا۔