ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار
معاہدہ ایم ایل اے کی تیاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون؟۔۔5نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ارسال
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔
عدالت کی جانب سے حکم
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔








