اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
اسلحہ ساز کمپنیوں کی جنگی سامان کی فروخت
سٹاک ہوم(خصوصی رپورٹ) اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تم اتنی بھی خوبصورت نہیں: لوگوں میں غصہ پیدا کرنے والی ویڈیوز سے لاکھوں ڈالر کیسے کمائے جا رہے ہیں؟
سپری کی رپورٹ کا تجزیہ
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور جنگوں نے اسلحہ ساز کمپنیوں کی چاندی کر دی۔ دنیا بھر میں جاری تنازعات، یوکرین روس جنگ اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سب سے زیادہ فائدہ اسلحہ بنانے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا۔ گزشتہ سال ہتھیار بنانے والی دنیا کی ٹاپ 100 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 632 ارب ڈالرز کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مزید 600 ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جائیں گے: پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور کا تقریب سے خطاب
امریکی کمپنیوں کا غالب کردار
"جنگ" میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں فروخت ہونے والا 50 فیصد جنگی سامان صرف امریکی کمپنیوں نے بنایا تھا۔ گزشتہ برس امریکی کمپنیوں نے 317 ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کیے جبکہ چینی کمپنیاں 130 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
بھارتی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کی صورتحال
ٹاپ 100 کمپنیوں کی فہرست میں 3 بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں تاہم پاکستان کی کوئی کمپنی موجود نہیں۔ فہرست میں ٹاپ 10 کمپنیوں میں چین کی 3، روس اور برطانیہ کی ایک، ایک کمپنی شامل ہے۔ یوکرین کی جنگ سے جنگی سامان بنانے والی روسی کمپنیوں نے 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔