5 اہم تعیناتیاں امتحان سے مستثنیٰ قرار
اہم تعیناتیاں
اسلام آ باد( نیوز ڈیسک) 5 اہم تعیناتیوں کو امتحان سےمستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری شخص سے 137 کروڑ روپے کا کالا دھن برآمد، 50 کلو سونا شامل
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک 5 اہم تعیناتیوں کو امتحان سے استثنیٰ دیا ہے۔ ان تعیناتیوں میں ڈبلیو ٹی او جنیوا میں ایمبیسڈر، 2 ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلرز، برسلز میں اکنامک منسٹر، اور ڈائریکٹر ای سی او تہران کی اسامیاں شامل ہیں۔
ذرائع کی معلومات
"جنگ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈبلیو ٹی او جنیوا میں ایمبیسڈر کی تعیناتی کے لیے اسامی مشتہر نہیں کی جائے گی۔ برسلز میں اکنامک منسٹر کی تعیناتی کے لیے اسامی مشتہر نہیں ہوگی۔ ڈبلیو ٹی او جنیوا میں 2 ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلرز کی اسامیوں کے لیے امتحان نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر ای سی او تہران کی تعیناتی کے لیے بھی اسامی مشتہر نہیں کی جائے گی۔