پی ٹی آئی کا مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک کا عندیہ
پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کا عندیہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکرپاکستان نے خطے میں پوزیشن مستحکم کر لی ہے:جنرل (ر) عبدالقیوم
عمر ایوب کی میڈیا گفتگو
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک طرح مارشل لاءہے، ریاستی دہشتگردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور مجھ سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے
مذاکراتی کمیٹی کے کردار
انہوں نے عندیہ دیا کہ کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی، اور اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
شبلی فراز کا بیان
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بولے کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیونکہ پر امن طریقے سے آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔ یہ پاکستان کسی خاص طبقے کے لئے نہیں ہیں۔








