بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ

سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے صارفین کے بینک اکاونٹس کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، بس اڈے بدستور بند
قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس
چیئرمین میر غلام علی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق معاملے پر بحث کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی
بینفشریز کی مشکلات
بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشریز میں سے ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام نہیں کرتے، ان خواتین کو جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوبکر طلحہ اور بسمیل ضیا نے ایچیسن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے
رقم کی دستیابی اور مشکلات
بینفشریز کو رقم اکاﺅنٹ میں دینے کے معاملے پر حکام نے کہا کہ تمام بینکوں کی ملک بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار برانچز ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر برانچز شہروں میں ہیں جبکہ پروگرام کے زیادہ تر بینفشریز دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مشکلات ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
رقم کی فراہم کرنے کے متبادل ذرائع
انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے تجویز دی کہ پوائنٹ آف سیل ایجنٹس کے ذریعے رقم فراہمی جاری رکھی جائے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی میرغلام علی نے کہا کہ جس چیز میں انسانی ٹچ آجائے وہاں گڑ بڑ ہوجاتی ہے، بے نظیر انکم کا سسٹم آٹو میشن پر ہونا چاہئے۔
صارفین کے بینک اکاونٹس کا افتتاح
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ ہر صارف کا بینک اکاونٹ کھولا جائے گا جس کے بعد بینیفشریز بینکوں کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ بینفشریز کے بینک اکاﺅنٹ کھولنے کے حوالے سے شہری علاقوں میں پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جو 3 ماہ کے لئے ہوگا۔